۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مدرسہ امام صادق

حوزہ/سربراہ ادارہ حجت الاسلام مولانا سید صفدر حسین زیدی نے اسلام اور آزادی کے عنوان پر جامع روشنی ڈالتے ہوئے امام راحل کی سوانح حیات کو ہمارے لئے نمونہ عمل بتایا اور ولئ امر مسلمین رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی مضبوط قیادت آج اسی آب وتاب سے انکے مشن کو ترقی کے عروج پر پہونچا دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور میں ایک سیمینار و مجلسِ برسی سربراہ داعی انقلاب و اتحاد اسلامی امام راحل حضرت آیت اللہ العظمی روح اللہ موسوی خمینی کی یاد میں منعقد ہوا۔ جسکا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری زہیر اعظمی نے کیا اس کے بعد مقررین میں مولانا سید سیف عابدی و مولانا آغا محمد محسن و مولانا سید آصف عباس رضوی و مولانا رضا عباس خان صاحب اور سربراہ ادارہ حجت الاسلام مولانا سید صفدر حسین زیدی صاحب نے اسلام اور آزادی کے عنوان پر جامع روشنی ڈالتے ہوئے امام راحل کی سوانح حیات کو ہمارے لئے نمونہ عمل بتایا اور ولئ امر مسلمین رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی مضبوط قیادت آج اسی آب وتاب سے انکے مشن کو ترقی کے عروج پر پہونچا دیا۔

سیمینار کے فوراً بعد مجلس کا آغاز جناب احتشام عباس و رفقاء نے سوزخوانی سے کیا اور مجلس کو حجت الاسلام مولانا معراج حیدر خان صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے نہ صرف یہ کہ ایران میں انقلاب برپا کیا بلکہ امت مسلمہ کے دلوں کو بھی حکومت اسلامی کے لئے بیدار کر دیا۔

مجلس کی نظامت مولانا کاظم گھوسوی نے کیا۔ آخر میں آئے ہوئے تمام مومنین کا مولانا سید محمد شاذان زیدی نے شکریہ ادا کیا اس موقع پر مولانا ظفر حسن خان مولانا دلشاد حسین خان سید محمد مصطفی عارف حسینی سید شاہد حسین ماسٹر حیدر مہدی عاقف حسینی احمد عباس خان ماسٹر مونس خان و دیگر مومنین موجود رہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید تنظیم الحسن IN 14:42 - 2022/06/06
    0 0
    mai wasiqa arabic College Faizabad me padhta hu watan mera allahabad me hai